ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سعودی عرب میں یوم عرفہ 19 جبکہ عید الاضحی 20 جولائی کو ہو گی

سعودی عرب میں یوم عرفہ 19 جبکہ عید الاضحی 20 جولائی کو ہو گی

Sun, 11 Jul 2021 11:45:51    S.O. News Service

ریاض، 11؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے بیان میں کہا ہے کہ ’29 ذی قعدہ 1442ھ مطابق 9 جولائی 2021 جمعے کو ذی الحجہ کا چاند مملکت بھر میں کہیں نظر نہیں آیا۔ ہفتے کے روز ذی قعدہ کی 30 تاریخ ہوگی۔‘

سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ’ اتوار 11 جولائی کو یکم ذی الحجہ ہوگی- وقوف عرفہ 9 ذی الحجہ مطابق پیر 19 جولائی اور عید الاضحی منگل 20 جولائی کو منائی جائے گی۔‘

سعودی عرب میں جمعے کو ذی الحجہ کا چاند نظر نہیں آیا۔ مملکت کی معروف رصدگاہ تمیر سمیت دیگر مقامات سے چاند نظر نہ آنے کی اطلاع دی گئی ہے۔

سعودی سپریم کورٹ کی اپیل پر مملکت کے تمام علاقوں خصوصا تبوک ریجن میں رویت ہلال کمیٹی رصد گاہ میں چاند دیکھنے کی کوشش کی۔


Share: